برطانوی کائونٹی ویلز میں ٹریفک جام کر نیوالے شہری کو ساڑھے تین سال قید کی سزا

0 497

لندن:برطانوی کائونٹی ویلز میں ٹریفک جام کرنے والے شہری کوعدالت نے ساڑھے تین سال قید کی سزا سنا دی ہے ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق 51 سالہ ڈیوڈ ہیمسن نے گزشتہ سات سا لوں کے دوران مرکزی پولیس سٹیشن کے سامنے سڑک کے درمیان کھڑے ہوکر ٹریفک جام کیا۔ پولیس اور مقامی انتظامیہ نے شہری کو خبردار کیا اور اسے انجام سے بھی ڈرایا مگر وہ نہیں مانا۔

رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ ٹریفک جام کرنے کی پاداش میں 9 بار جیل جا چکا ہے، وہ حال ہی میں سزا مکمل کر کے آیا تھا کہ ایک بار پھر مصروف سڑک کے درمیان میں کھڑا ہوگیا ، جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔

پولیس حکام نے ہر بار گرفتار کرنے کے بعد ڈیوڈ سے ٹریفک جام کرنے کی وجہ پوچھی تو اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔اب کی بار عدالت نے ملزم کو سزا سنانے کے ساتھ طبی معائنے کی ہدایت کرتے ہوئے کسی نفسیاتی ڈاکٹر کو دکھانے کا حکم بھی دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.