لوٹن:لوٹن میں مقیم ڈاکٹر گل زمان بٹ جو بنیادی طور پر آذاد کشمیر کے ضلع کوٹلی سے تعلق رکھتے ہیں اس وقت انگلینڈ کے ٹائون لوٹن اینڈ ڈنسٹبل یونیورسٹی ہاسپیٹل میں بطور سینئر کنسلٹنٹ کام کر رہیے ہیں، حال ہی میں انہوں نے ایمرجنسی میڈیسن کے فلوشیپ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہےجو کہ برطانیہ میں اپنی سپیشییلٹی میں ایک بڑا اعزاز مانا جاتا ہے ۔
ڈاکٹر گل زمان بٹ میڈیکل کے شعبے کے علاوہ سماجی سطح پر بھی مقامی کمیونٹی لوٹن اور آزاد کشمیر میں بھی اپنی خدمات سر انجام دیتے رہتے ہیں۔
ڈاکٹر گل زمان بٹ کی اس نمایاں کامیابی پر ڈاکٹر طاھر لون، ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسلر اسلم خان، مسعود رانا، انیل راٹھور، اشتیاق بٹ، سالیسیٹر صادق سبحانی، عقیل بٹ نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر گل زمان بٹ اپنے پیشے سے لگن اور وابستگی میں کوئی ثانی نہیں رکھتے، وہ ہمارے شہر کا ایک زبردست اثاثہ ہیں، ہمیشہ اپنے مریضوں اور کمیونٹی کی مدد کے لیے خود کو ایک قدم آگے رکھتے ہیں۔
اس موقع پر سابق میئر لوٹن چوھدری ایوب نے ڈاکٹر گل زمان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر گل زمان ہماری کمیونٹی کے لیے باعث فخر اور خاص کر نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔