مانچسٹر:برطانیہ کے شمال میں بسنے والی کمیونٹیز کوویڈ 19 سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں، پہلے سے موجود محرومیوں اور صحت کی عدم مساوات کو وبائی امراض کے اثرات نے مزید اضافہ کر دیا ہے، مقامی میڈیا کے مطابق ناردرن ہیلتھ سائنس الائنس کی طرف سے شائع ہونے والے اعدادوشمار کے انکشافات سے پتہ چلتا ہے کہ شمالی انگلستان میں کوویڈ 19 کے اثرات کی وجہ سے تقریبا ہر شعبے کو بری طرح متاثر کیا باقی برطانیہ کے مقابلے میں شمال کے لوگوں کا وائرس سے مرنے کا زیادہ امکان تھا ،وائرس کے اثرات نے جہاں انہیں غربت میں دھکیل دیا وہاں لاک ڈاؤن میں زیادہ وقت گزارنے کی وجہ سے وہ ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہوئے۔
بریڈ فورڈ کونسل کی رہنما سوزن ہنچکلف نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شمالی انگلستان کوویڈ سے زیادہ متاثر ہوا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عدم مساوات کو فوری طور پر دور کرے ،رپورٹ میں پایا گیا ہے کہ شمال میں رہنے والے افراد میں کوویڈ -19 کی وجہ سے باقی اموات کی شرح 17 فیصد زیادہ ہے اور تمام وجوہات کی وجہ سے مجموعی شرح اموات 14 فیصد زیادہ ہے۔بریڈ فورڈ کونسل کے رہنما کونسلر سوزن ہنچکلف نے کہا ہم سب کو پچھلے 18 مہینوں کے اپنے تجربے سے معلوم ہے کہ برطانیہ کا شمالی ریجن کوویڈ 19 سے غیر متناسب طور پر متاثر ہوا ہے اگرچہ بہت سے لوگ شکر گزار ہو گئے ہیں تاہم اب بھی کافی تعداد میں کمزور افراد طویل کوویڈ کے اثرات کا سامنا کر رہے ہیں ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ہمارے نوجوانوں کی ذہنی صحت خاص طور پر وبائی امراض کے نتیجے میں متاثر ہوئی ہے ہم لوگوں کی جسمانی اور ذہنی صحت پر کوویڈ کے اثرات سے نمٹیں گے جب کہ ہمارے ہاں یہ وائرس اب کنٹرول میں ہے۔
بطور کونسل ہم نے فیوچر بوسٹ میں سرمایہ کاری کی ہے ، جو ہمارے نوجوانوں کے لیے روزگار اور مہارت کا ایک بہت بڑا پروگرام ہےوبائی امراض کے دوران نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح دگنی ہو گئی ہے لیکن بریڈ فورڈ میں رہائشیوں کا ایک وسیع مجموعہ ہے جسے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے لیے اب بھی مدد کی ضرورت ہوگی۔نارتھ کا کیئر ہوم کوویڈ 19 اموات باقی انگلینڈ کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ تھی اور اسپتال کے بستروں پر 10 فیصد زیادہ تعداد میں کوویڈ کے مریضوں کی تھی اوسط شمال میں رہنے والے لوگوں کے پاس ملک کے باقی حصوں کے مقابلے میں سخت ترین لاک ڈاؤن پابندیوں کے 41 دن زیادہ تھے، بریڈ فورڈ کو یکم اگست 2020 کو لاک ڈاؤن پر مجبور کیا گیا تھا جب کہ باقی ملک کو نسبتا آزادی حاصل تھی، شمال میں اجرت ، جو وبائی مرض سے پہلے باقی انگلینڈ کے مقابلے میں کم تھی مزید گر گئی جب کہ ملک کے باقی حصوں میں اجرت میں اضافہ ہوا اور شمال میں بے روزگاری کی شرح باقی انگلینڈ کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ تھی کوویڈ وائرس کا جب حملہ ہوا تو بریڈ فورڈ نے بے روزگاری میں نمایاں اضافہ دیکھا ،تاہم حالیہ مہینوں میں زیادہ سے زیادہ لوگ کام ڈھونڈ رہے ہیں اور معیشت معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے۔