برطانوی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ،ڈومینک راب کو وزیر انصاف بنادیا گیا

0 120

لندن:برطانوی حکومت نے کابینہ میں رد و بدل کرتے ہوئے وزیرخارجہ ڈومینک راب کو وزیر انصاف اور نائب وزیراعظم بنادیا ہے۔

ڈومینک راب کی جگہ لز ٹروس نئی وزیر خارجہ مقرر کردی گئیں۔پریتی پٹیل ہوم سیکرٹری اور چانسلر رشی سونک برقرار رہیں گے۔

میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیر انصاف بک لینڈ کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔رابرٹ جینرک کو وزیر ہاؤسنگ کے عہدے سے فارغ کردیا گیا جبکہ کنزرویٹو پارٹی کی شریک چیئرامینڈا ملنگ کو بھی ہٹادیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر تعلیم گیون ولیم سن سے قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.