الیکٹورل کمیشن نے بریٹن فرسٹ کو سیاسی پارٹی کے طور پر رجسٹر کرلیا

0 196

لندن:انتہائی دائیں بازو کے گروپ بریٹن فرسٹ کو سیاسی پارٹی کے طور پر رجسٹر کرلیا گیا۔ الیکٹورل کمیشن نے اس کی درخواست کی منظوری دے دی ہے۔ پارٹی 2017ء میں ڈی رجسٹر کی گئی تھی کیونکہ وہ وقت پر اپنی رجسٹریشن کی تجدید میں ناکام ہوگئی تھی۔ الیکٹورل کمیشن کی ایک ترجمان نے کہا ہے کہ پارٹی کی درخواست قانونی ضابطوں کے تحت پورا اترتی ہے۔

الیکٹورل کمیشن کسی پارٹی کو رجسٹر کرنے یا نہ کرنے کے لیے گروپ کی سیاسی آرا پر غور نہیں کرتا۔ بریٹن فرسٹ امیگزیشن کے خلاف پیغام کے تحت مہم چلاتی ہے اور اس نے مخصوص کیسوں کے علاوہ مزید امیگریشن پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے اور اس کی انتخابی کارکردگی کم رہی ہے۔

پارٹی کے لیڈر پال گولڈنگ نے اس وقت ایک اعشاریہ2فیصد ووٹ حاصل کئے تھے جب وہ2016ء میں لندن کے میئر کے الیکشن میں کھڑے ہوئے تھے 2018ء میں فیس بک نے گروپ کے پیچز ہٹا دیئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ اس نے باربار کمیونٹی معیارات کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ فیصلہ پال گولڈنگ اور پارٹی کے ڈپٹی لیڈر جیڈا فرانسیس کے مذہبی طور پر ہراسمنٹ کے مجرم پائے جانے کے بعد کیا گیا تھا۔ 2019ء میں مالیاتی ریکارڈز اور عطیات کی رپورٹیں درست نہ رکھنے سمیت انتخاب قانون کی نئی خلاف ورزیوں پر الیکٹورل کمیشن نے اس پر44ہزار2سو پونڈ جرمانہ کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.