لوٹن:کشمیر کمپین گلوبل کے زیر اہتمام لوٹن کے ایک مقامی ہال میں آل پارٹیز پر مشتمل عظیم حریت رہنما سید علی گیلانی کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں برطانیوی ہاوس لارڈز کے سابق ممبر لارڈ نذیر احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
لارڈ نذیر احمد نے سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید گیلانی مرحوم ایک لیجنڈ ہیں اور ایک لیجنڈ رہے گئے۔ سید علی گیلانی مرحوم مکار دشمن کے سامنے آخری دم تک ڈٹ کر کھڑے رہیں اور اپنے اصولوں پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسئلے کا حل کسی ایک آپشن الحاق پاکستان، الحاق ہندوستان یا خودمختاری میں موجود نہیں ہے بلکہ کشمیریوں کا بنیادی ایشو حق خودارادیت ہے اور تمام کشمیریوں کو اپنی آذادی رائے کا حق حاصل ہونا چاہیے تاکہ وہ اپنی مرضی کے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں، تحریک آذادی کشمیر پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم مقصد کے ساتھ سچے دل سے اختلاف رائے کے باوجود اکھٹے ہو کرکام نہیں کریں گئے اس وقت تک اگے نہیں بڑھ سکتے، اس کے لئے ہمیں برین سٹرومنگ کی ضرورت ہے اور لوٹن ایک بہترین جگہ ہے ۔

مئیر اف لوٹن کونسلر محمود حسین نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی مرحوم نے ساری زندگی استقامت اور مسلسل ثابت قدمی سے جدوجہد کی ہم اکھٹے ہو کر ہی ان کے مشن کو کامیاب بنا سکتے ہیں۔ ڈپٹی لیڈر لوٹن بارو کونسل کونسلر اسلم خان نے کہا ہے ہمیں اتحاد کے ساتھ تخلیقی انداز میں جدوجہد جاری رکھنی ہوگئ، اسلامک مشن کے مولانا اقبال اعوان نے کہا سید علی گیلانی مرحوم کا معروف نعرہ کہ ’ہم پاکستانی ہیں ، پاکستان ہمارا ہے‘ ان کے نظریہ کی ترجمانی کرتا ہے، سابق مئیر سلاو کونسلر عشرت شاہ نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کی جدوجہد ہمارے لیے مشعل راہ ہے ہم کو اپنے بچوں اور عورتوں کو بھی تحریک میں شامل کرنا چاہیے جے کے ایل ایف کے چوہدری یوسف نے کہا اگرچہ ہمارے نظریے مختلف تھے لیکن ہم علی گیلانی کی جدوجہد کو بھلا نہیں سکتے ۔
تعزیتی ریفرنس میں امام جامع مسجد لوٹن حافظ اعجاز احمد، سابق مئیر لوٹن ریاض بٹ، کونسلر وحید اکبر، کونسلر طاہر محمود، کونسلر ظفیر بھٹی، کونسلر آصف مسعود مسلم کانفرنس کے شبیر ملک، چوہدری امتیاز، پیپلز پارٹی کے آعظم راجہ، مسعود رانا، تحریک انصاف کے آصف چوہدری، ،سماجی ایکٹوسٹ حاجی منیر احمد، راجہ آصف اور پاکستان پریس کلب لوٹن کے صدر اسرار خان نے اپنی تقاریر میں سید علی گیلانی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی تحریکی اور علمی خدمات کو سراہا۔
تعزیتی ریفرنس میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض کشمیر کمپین گلوبل کے چیئرمین ظفر قریشی اور ان کے ساتھ معاون اسٹیج سیکرٹری کونسلر طاہر محمود تھے جبکہ شرکاء میں چوہدری قربان، لطیف ملک، اعجاز ملک، مقصود احمد، صابر گل، ممتاز بٹ، فیاض قریشی، ماسٹر راجہ نثار ، انوار ملک، عامر وسیم بٹ، غلام محی الدین ایڈووکیٹ، مہربان ملک اور متعدد دیگر شامل تھے۔