سارہ ایویراڈ کے قاتل پولیس افسر وین کوزنز کو عمر قید کی سزا

0 527

لندن:سارہ ایویراڈ کے قاتل پولیس افسر وین کوزنز کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جج لارڈ جسٹس فلفورڈ نے کہا کہ سارہ ایویراڈ کے قتل کا کیس افسوسناک اور سفاکانہ تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس آفیسر وین کوزنز نے 3 مارچ کو سارہ کو گھر جاتے ہوئے اغوا کیا تھا۔ اور اسے جھوٹے الزام میں گرفتار کرکے ہتھکڑی لگادی تھی۔ خبرایجنسی کے مطابق پولیس افسر نے سارہ ایڈورڈ کو اغوا کر کے زیادتی کے بعد قتل کردیاتھا۔

میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 33 سالہ سارہ کی جلی ہوئی لاش ایک ہفتے بعد ایشفورڈ کے علاقے سے ملی تھی۔ وین کوزنز نے عدالت میں ویڈیو لنک پر سارہ کے اغوا، ریپ اور قتل کا اعتراف کیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سارہ کے قتل کے بعد ملک بھر میں خواتین پر تشدد کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.