کورونا وائرس کے دوران خدمات سرانجام دینے والوں کیلئے OPL ایوارڈز کا انعقاد 

0 248

وٹفورڈ: لندن ہلٹن میں’’اوورسیز پاکستان لورز‘‘کی جانب سے ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں کورونا وائرس کی وباء کے مشکل وقت میں خدمات سرانجام دینے والوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں OPL اعزازات سے نوازا گیا تھا ۔ 

تقریب میں ممبر پارلیمنٹ ڈین رسل ، بیرونس ڈورتھی تھورن ہل، مئیر اف وٹفورڈ پیٹرٹیلر، مئیر اف سلاو محمد نذیر، مئیراف لیوٹن محمود حسین، مئیر اف ایلنگ منیر احمد اوردیگراہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر OPL کے چیئرمین چوہدری اشتیاق اور پروگرام آرگنائزر حاجی منیراحمد، کونسلرعمران حمید اور جمیل مہناس کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد کورونا وباء کے دوران ہمارے پیارے جو ہم سے جدا ہو گئے ہیں ان کو خراج عقیدت اور جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں اپنی خدمات انجام دیں ان کو خراج تحسین اورحوصلہ افزائی کرنا تھا، ان کا مذید کہنا تھا کہ برطانیہ میں آباد ہماری کمیوںٹی ہر شعبہ زندگی میں بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہے،  ہماری تنظیم کا مقصد اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کو آپس میں جوڑنا اور ان کے اچھے کام کو سراہنا ہے ۔ 

اس موقع پر برطانیہ میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز، طبی عملے، ایمولینس ایمرجنسی ورکر، مختلف این جی اوز کے ہیروز، فیونرل سروسز سر انجام دینے والے ولنٹیر اور صحافیوں سمیت سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ 

تقریب میں ڈپٹی لیڈر لوٹن بارو کونسل راجہ اسلم خان، الحاج شاہد صراف چیرمین بلدیہ گوجرخان، علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، چوہدری ارشد ٹھیکیدار ، مرزا نواز گوجرخانوی، مرزا آمین گوجرخانوی ، راجہ توقیر احمد ، مرزا جاوید ، راجہ ساجد سابق مئیر، کونسلر چوہدری شفیق، سابق مئیر اف ہائی ویکمب چوہدری شفیق، سابق مئیر لوٹن ریاض بٹ، کونسلر طاہر ملک، راجہ اعجاز، حاجی چوہدری قربان حسین منصور کیانی ڈاکٹر رضوان بٹ ، کونسلر جگتار سنگھ کونسلر ظفیر بھٹی او بی ای کونسلر سمیرا راجہ، سلاو کی سابق مئیر عشرت ناز شاہ ظفر شاہ ڈنمارک سے صحافی نواز مرزا، پاکستان پریس کلب یوکے کے سینئر نائب صدر شیراز خان، کونسلر خدیجہ ملک، شبیر ملک، غلام دستگیر، مبین رشید مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم کے سربراہ انصر چوہدری، ابرار شاہ سمیت تقریبا تین سو ذاہد افراد نے شرکت کی ۔

پروگرام کے آخر میں معروف عالم دین علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی اورعلامہ سعید ہاشمی نے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور آزاد کشمیر کے سابق صدر اور وزیراعظم سردار سکندر حیات  کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کروائی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.