برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ سر ڈیوڈ امیس کو انکے اپنے حلقے میں چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا

0 453

لندن :برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ سر ڈیوڈ امیس کو انکے حلقے میں قتل کردیا گیا ، 25 سالہ ایک شخص کو قتل کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا ہے، سرڈیوڈ کو اس وقت چاقو کے وار کر کے قتل کیا گیا جب وہ اپنے حلقہ انتخاب میں ووٹروں کے مسائل اپنی سرجری میں سن رہے تھے۔

ساوتھ اینڈ کے ممبر آف پارلیمنٹ پہلی بار 1983 میں برطانوی ہاوس آف کامننز کے ممبر منتخب ہوئے تھے انکا تعلق حکمران جماعت ٹوری پارٹی سے تھا وزیراعظم بورس جانسن سمیت برطانیہ کے ہر مکتبہ فکر کے افراد نے سر ڈیوڈ کے قتل کی مزمت کی ہے ۔

پولیس نے ابھی تک قاتل کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا البتہ جائے وقوعہ سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے ملک بھر میں اس بحث کاآغاز ہوگیا ہے کہ ممبران اف پارلیمنٹ پر اس طرح کے حملوں کی روک تھام کے لئے کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.