لندن :لیبر پارٹی کے رونڈا سے ایم پی کرس برینٹ کو قتل کی دھمکی دینے کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ سائوتھ ویلز پولیس کا کہنا ہے کہ پونٹی کریمر بریجنڈ کائونٹی سے تعلق رکھنے والے76سالہ شخص کو بدنیتی پر مبنی کمیونی کیشنز کے شبہ میں گرفتارکیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ آفیسرز کو16اکتوبر کو مقامی وقت 16:30 بی ایس ٹی پر بدنیتی پر مبنی کمیونی کیشنز بھیجنے کی رپورٹس کے بعد طلب کیا گیا تھا۔ ایم پی کرس برینٹ نے کہا کہ کنزرویٹیو ایم پی سر ڈیوڈ ایمز کی موت کے بعد میرے یہ کہنے پر کہ لوگ رحم دلی کا مظاہرہ کریں، مجھے موت کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم پی ہونے کی وجہ سے مجھے ہر سال ابیوز کا سامناکرنا پڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال پہلے اینٹی ویکسرز تھے اور ایک سال پہلے بریگزٹ کمپینرز نے میرے آفس پر سازشی اور غدار کے الفاظ چسپاں کر دیئے تھے۔ ریڈیو ویلز بریک فاسٹ میں کلیری سمرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام طور پر ابیوز کے حوالے سے ایم پیز پولیس کے پاس جانے سے ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ آفیسرز کتنے مصروف ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ہر ایک سیاست سے گندگی کو ختم کرے گا اور چھ برس ہو گئے، ہر ایک دوسرے کو غدار کہہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ اچھا اور مہربان ہوناچاہئے۔
میٹروپولیٹن پولیس نے کنزرویٹو ایم پی ڈیوڈ ایمز کے قتل کو دہشت گردی س تعبیر کیا ہے، جن کو گزشتہ دنوں ایسیکس میں ایک سرجری کے دوران چاقو سے حملہ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے 25 سالہ شخص کو قتل کے شبہ میں گرفتار کر لیا ہے۔ وائٹ ہال کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار شخص کا نام علی حربی علی ہے، جو صومالی ورثے والا برسطانوی ہے۔ ڈیٹیکٹوز لندن پولیس سٹیشن میں زیر حراست مشتبہ شخص سے تفتیش کر رہے ہیں جو جمعہ تک جاری رہے گی۔