مانچسٹرائرپورٹ پر مشکوک پیکٹ کی اطلاع،پولیس نے ٹرمینل ٹو پرمحاصرہ بٹھا کرآمدو رفت بند کر دی

0 117

مانچسٹر:مانچسٹر ائر پورٹ پر مشکوک پیکٹ کی اطلاع پر گریٹر مانچسٹر پولیس نے ٹرمینل ٹو پر محاصرہ بٹھا کر آمدو رفت بند کر دی۔ گریٹر مانچسٹر پولیس کے افسران نے ائر پورٹ پر صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور چیکنگ کے بعد سیکورٹی خطرات نہ ہونے پر اسے دوبارہ مسافروں کیلئے کھول دیا گیا گریٹر مانچسٹر پولیس کو 3.20 بجے ٹرمینل ٹو پر بلایا گیا جس نے موقع پر پہنچ کر مسافروں کیلئے آمدو رفت بند کر کے چیکنگ کی ‘رات 10.20بجے کے قریب دوبارہ ٹرمینل کو فنکشنل کر دیا گیا۔

ائر پورٹ پر موجود ایک مسافر نے بتایا اسکی بہن اور دیگر اہلخانہ کو ٹرمینل ٹو کے ایک سرے سے دوسرے پر منتقل کر دیا گیا جبکہ ایک اور مسافر کے مطابق مسافروں اور عملے کو ہوائی اڈے کے ٹرمینل ٹو سے نکال لیا گیا مگر انہیں ابتدائی طو رپر کسی قسم کی معلومات مہیا نہیں کی گئیں۔ مانچسٹر ہوائی اڈے کے ترجمان کے مطابق ٹرمینل ٹو پر مشکوک پیکٹ کی رپورٹ ہوئی جس کے بعد مسافروں کے انخلاء اور سرچ آپریشن کا فوری فیصلہ کیا گیا۔

گریٹر مانچسٹر پولیس کے ترجمان کے مطابق ائیر پورٹ پر سرچ آپریشن کے دوران احتیاطی طو رپر ایک محاصرہ قائم کیا گیا جس کے بعد افسران نے اپنا کام مکمل کیامسافروں نے پولیس کی طرف سے سرچ آپریشن مکمل ہونے کے بعد ٹرمینل کو محفوظ طریقے سے دوبارہ فعال کیے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم بعض مسافروں کا موقف تھا کہ انہیں سرچ آپریشن سے متعلق اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا تاکہ و ہ جسمانی اورذہنی اذیت سے بچ سکتے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.