کورونا وبا کے باعث عالمی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا،وزیرِاعظم عمران خان

0 125

اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کورونا وائرس کی وباء کی بندشوں کے باعث عالمی سطح پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے کئی ملک متاثر ہو رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے دیگر ملکوں کے مقابلے میں اب بھی بہتر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.