پبلک ٹرانسپورٹ میں جنسی واقعات کے حوالہ سے پولیس کو کی گئیں رپورٹس میں اضافہ

0 210

لندن :پبلک ٹرانسپورٹ میں جنسی طور پر ہراساں کرنے اور جنسی جرائم کے حوالے سے رپورٹ کرنے کے واقعات میں اضافہ کا پولیس کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے۔ برٹش ٹرانسپورٹ پولیس کے مطابق وبا سے قبل کی نسبت جنسی جرائم اور ہراساں کرنے کے واقعات میں 63 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا

اپریل سے اکتوبر تک 421واقعات رپورٹ ہوئے 2019ء میں یہ تعداد 259 تھی۔ لندن میں اپریل سے اکتوبر تک 313 واقعات رپورٹ ہوئے 2019ء میں یہ تعداد صرف 61 تھی۔

ڈٹیکٹیو چیف انسپکٹر سارہ وائٹ نے کہا ہے کہ عام طور پر جرائم میں اضافہ کو منفی طور پر لیا جاتا ہے لیکن یہ اس حوالے سے مثبت ہے کہ لوگوں میں اس بات کا احساس بڑھا ہے کہ یہ رویہ ناقابل قبول ہے اور وہ اعتماد کے ساتھ پولیس کو مطلع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ایسے جرائم کو روکنے کیلئے پرعزم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.