برطانیہ کے شہر ناٹنگھم میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیراہتمام تاریخ ساز کنونشن کا انعقاد

0 118

ناٹنگھم: نئی منتخب کابینہ نے یسین ملک کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گلگت کو صوبہ بنایا گیا تو مزاحمت کریں گے۔

کنونشن جمہوری عمل سے آزاد الیکشن کے زیر نگرانی نئی قیادت کا انتخاب ہوا۔ جس کے مطابق لیاقت لون صدر برطانیہ زون ، یوسف چوھدری سنئر نائب صدر، الحاج راسب کشمیری نائب صدر ، حفیظ خان نائب صدر ، راجہ اسد کیانی نائب صدر، محمود فیض نائب صدر ۔جنرل سیکرٹری تنویر ملک، اسسٹنٹ سیکرٹری رضوان شریف، چیف آرگنائزر سردار امجد نواز خان ، ڈپٹی چیف آرگنائزر راجہ نصیر، پبلسٹی سیکرٹری سردار گلفراز خان، فنائنس سیکرٹری صنور حسین، اسسٹنٹ فنائنس سیکرٹری ماسٹر ارشد پرویز، اور آڈیٹر کے لیے سردار جمیل اشرف کو چناؤ کیا گیا۔

کنونشن کنوینگ باڈی برا ئے برطانیہ کے زیر اہتمام تلاوت کلام سے صوفی عجائب نے کیا۔ اور پہلے سیشن میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض تنویر ملک سیکرٹری کنوینگ باڈی نے کی اور صدارت کنوینر یوسف چوھدری نے کی اور کارکردگی رپورٹ پیش کر کے کنوینگ باڈی کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔

دوسرے سیشن کا آغاز الیکشن کمیشن نے کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کی زمہ داری سیکرٹری الیکشن کمیشن اعجاز ملک نے کی اور صدارت الیکشن کمشنر مشتاق ملک نے سرانجام دیے انتخاب کا عمل الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی انتخابات کا عمل مکمل جمہوری اور آئینی طریقہ کار کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیشن کے سربراہ ملک مشتاق، سیکرٹری الیکشن کمیشن اعجاز ملک، سردار مشتاق اور جاوید طائر نے سرانجام دیے۔ انتظامات لبریشن فرنٹ کی مقامی برانچ نے کیے جن کی نگرانی راجہ علی اصغر برانچ صدر اور جمیل اشرف انتظامی کمیٹی کے سربراہ کی نگرانی میں خوش اسلوبی سے سرانجام پائے۔

کنوینشن کے بعد ’’مسئلہ کشمیر اور ممکنہ حل‘‘ کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد ہوا جس سے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے دانشوروں، مبصرین، سیاسی اور سماجی راہنماؤں نے خطاب کیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے مقررین نے یسین ملک اور دیگر اسیران کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ اور واضع کیا کہ کوئی بھی کشمیری خواہ وہ کسی بھی جماعت نظریے یا سوچ کا حامل ہو اس بات پر سب کا اتفاق ہے کہ وہ کشمیر کی تقسیم کی کسی بھی مذموم کوشش کے خلاف متحد ہیں انہوں نے انڈیا اور پاکستان پر واضع کیا کہ لاکھوں بے گناہ کشمیریوں نے اپنی جان کی قربانیاں وطن کی بندر بانٹ کے لیے نہیں دیں بلکہ ایک آزاد اور خودمختار مملکت کے لیے جو کسی بھی بیرونی تسلط سے پاک ہو اس خواب کے لیے شہادت کو قبول کیا تاکہ آنے والی نسلیں آزاد فضاؤں میں سانس لیں۔ کشمیریوں کو ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔ ۔مقررین نے پاکستان کی طرف سے آزاد کشمیر یا گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی کسی بھی تحریک کو تقسیم کشمیر کی بنیاد رکھنے کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ ایسا کوئی بھی اقدام انڈیا اور پاکستان کو ایک ہی سطح پر لا کھڑا کرے گا جو پاکستان کے اصولی مؤقف کی نفی ہے. گلگت بلتستان کو اگر صوبہ بنایا گیا تو بیرون ممالک کشمیری ہر سطح پر مزاحمت کریں گے۔

مقررین نے اقوام متحدہ یو این سیکورٹی کونسل کے ممبران اور دیگر عالمی اداروں سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ ہندوستان اور پاکستان پر زور دیں کہ وہ عالمی اداروں میں اپنے کیے گئے وعدے کے مطابق جموں کشمیر سے اپنی افواج کا انخلاء کریں مقررین نے شرکاء سے ریلیز یاسین ملک کمپین اور تقسیم کشمیر نامنظور دستخطی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر زور دیا۔

سیمینار سے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے نو منتخب صدر لیاقت لون، جے کے ایل ایف سفارتی شعبہ کے سربراہ پروفیسر ظفر خان، جے کے ایل ایف یورپ کے صدر ملک مشتاق پاشا، نومنتخب جنرل سیکرٹری تنویر ملک، معروف چغتائی سماجی کارکن پروین خان، برٹش ایسوسیشن آف کشمیر کے نمائندہ ڈاکٹر نعمان، آکسفورڈ یونیورسٹی کے سکالر مرزا ایس بیگ،صحافی اور مبصر سردار الطاف عباسی ، لٹ کشمیر ڈیسائیڈ کی محرک کلائر بڈول، سردار نسیم اقبال ایڈوکیٹ این ایس ایف کے راہنما توصیف نیاز، کامریڈ آصف ، پی این پی کے راہنما تیفور اکبر، لبریشن فرنٹ کے سابق صدور محمود حسین، لطیف ملک، صابر گل ، خان فاروق کے علاوہ راسب کشمیری، سجاد واسطی،عماد ملک،صوفی سکندر، شاہین اختر، آسیہ خان، اور میزبان برانچ ناٹنگھم کے صدر راجہ علی اصغر نے خطاب کیا۔

پروگرام کے آخر میں لبریشن فرنٹ برطانیہ کے حالیہ وفات پانے والے راہنماؤں ڈاکٹر عبدالحسین عاصم، حاجی رؤف،حاجی غلام سرور، حاجی اقبال،بشیر بہزام اور اقبال راٹھور کی مغفرت کیلے دعا کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.