برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن تقریب کے دوران تقریر بھول گئے، 3 بار معافی بھی مانگی

0 139

لندن:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو کہنا کچھ تھا، بول کچھ گئے، کنفیڈریشن آف برٹش انڈسٹری سے خطاب کے دوران تقریر بھول گئے۔

تقریر کے پیپر آگے پیچھےکرتے ہوئے 3 بار معافی بھی مانگی، بورس جانسن نے ’لیولنگ اپ ایجنڈے‘ پر پالیسی کا اعلان کرنا تھا۔

بورس جانسن بزنس ایگزیکٹوز کو ورلڈ تھیم پارک کے دورے کا بتانے لگے اور کہا کہ سب کو چاہیے کہ اس پارک میں جائيں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں تو پسند آیا، یہ ان کی طرح کی جگہ ہے۔اس موقع پر انھیں جو کہنا تھا وہ بھول گئے اور دیگر باتیں کرنے لگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.