لندن:برطانیہ نے تمام 11ممالک کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکا لنے کااعلان کردیا۔
ان ممالک کو نومبر کے آخر میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے سامنے آنے کے بعد ریڈ لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔ اس حوالے سے برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے لندن میں بتایا کہ اومی کرون اب برطانیہ سمیت دنیا کے تمام ممالک میں پھیل رہا ہے۔
ساجد جاوید نے کہا کہ اومی کرون کے خطرے کو کم کرنے کے لیے سفری پابندیاں اب غیر مؤثر ہوگئی ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے گزشتہ ماہ کے آخر میں جنوبی افریقی ممالک پر سفری پابندیاں لگائی تھیں۔