انگلینڈ میں کوویڈ19 کے نئے ویرینٹ اومی کرون نے ڈیلٹا کی جگہ لے لی

0 237

لندن :ایک نئے تجریئے میں پتہ چلا ہے کہ انگلینڈ میں اب کورونا کوویڈ19کے نئے ویرینٹ اومی کرون نے ڈیلٹا کی جگہ لے لی ہے اور وہ انگلینڈ میں اب کورونا کیسز میں غالب شکل میں نظر آ رہا ہے۔ یو کے ہیلتھ اینڈ سیکورٹی ایجنسی (یو کے ایچ ایس اے) نے کہا کہ رواں ہفتے کے اوائل میں جو کورونا ٹیسٹ کئے گئے تھے، ان میں سے 54 فیصد سے زائد کیسز میں ایس جین ڈراپ آئوٹ نامی کوئی چیز تھی، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ یہ اومی کرون کیس ہے۔

تاہم مختلف ریجنز میں اس حوالے سے اب بھی بڑا فرق ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق لندن میں کئے گئے پانچ ٹیسٹس میں سے چار اومی کرون ویرینٹ کیس تھے جبکہ نارتھ ایسٹ میں اومی کرون کا تناسب 27 فیصد ہے۔ اومی کرون ایک بھاری میوٹیٹڈ ویرینٹ ہے جو اب ڈیلٹا کےمقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اب اومی کرون ویرینٹ سکاٹ لینڈ میں بھی غالب ہے۔

ہیلتھ آفیشلز نے اس ہفتے کے شروع میں دو روز میں نئے کوویڈ کیسز کے ایک سیمپل کا تجزیہ کیا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ ایس جین ڈراپ آئوٹ کے نام سے جانے والے ویرینٹ کے کتنے کیسز ہیں یا ان میں کوئی ایس جین ڈراپ آئوٹ نہیں ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا میں ایس جین ڈراپ آئوٹ نہیں ہوتا جو کہ کلید فراہم کرتا ہےکہ یہ ایک نیا ویرینٹ ہے۔ تاہم یہ ضروری نہیں ہے کہ تمام ایس جین ڈراپ آئوٹ اومی کرون ویرینٹ ہوں اور اس کو یقینی بنانے کیلئے مکمل جینومک سیکوئنسنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔

یو کے ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی (یو کے ایس ایس اے) نے کہا کہ نئے کیسز کے ٹیسٹ میں 54 فیصد میں ایس جین ڈراپ آئوٹ پایا گیا جس سے یہ پتہ چلتا ہےکہ کہ یہ اومی کرون ویرینٹ کے کیسز ہیں۔ مختلف ریجنز میں اومی کرون ویرینٹ کیسز کا تناسب اس طرح ہے، ایسٹ مڈلینڈز 51 فیصد، ایسٹ آف انگلینڈ 62 فیصد، لندن 80 فیصد، نارتھ ایسٹ 26.5 فیصد، نارتھ ویسٹ 52.5 فیصد، سائوتھ ویسٹ 55.9 فیصد، سائوتھ ویسٹ 48.2 فیصد، ویسٹ مڈلینڈز 45.7 فیصد اور یارک شائر اینڈ ہیمبر 45.7 فیصد۔ تاہم ان تمام اعداد و شمار کی بنیاد یوکے لائٹ ہائوس کی چار لیبارٹریز ایلڈرلی پارک، گلاسگو، ملٹن کینز اور نیو کاسل میں کئے گئے سیمپلز کے ٹیسٹ ہیں۔ جس کا مطلب یہ ہےکہ ملک میں ایسے بھی علاقے موجود ہیں، جہاں اومی کرون کا پھیلائو ابھی رپورٹ نہیں کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.