واشنگٹن:امریکا میں 87 سالہ معمر شخص نے اپنی پوتی کے ساتھ گریجویشن کی ڈگری مکمل کرلی۔
امریکی کالج نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ادارے نے اپنے کالج سے ایک 87 سالہ شخص کی گریجویشن کی تکمیل سے متعلق بتاتے ہوئے ان کی پوتی کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔
ICYMI: Something very special happened this weekend at #UTSA Commencement: Rene Neira, 87, crossed the stage with his granddaughter, Melanie Salazar. She received her B.A. in Comms. He will earn his B.A. in Economics. Family goals!
— UTSA (@UTSA) December 13, 2021
#UTSAGrad21 @UTSAHC @UTSACOLFA @UTSABusiness pic.twitter.com/jSsUSeyR4F
کالج نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ہمارے ادارے میں ایک بہت ہی خاص بات یہ ہوئی ہے کہ ایک شخص نے اپنی پوتی کے ہمراہ گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔
87 سالہ شخص نے بی اے اکنامکس کی ڈگری حاصل کی ہے جبکہ ان کی پوتی نے اپنا بی اے ابلاغ عامہ مکمل کیا ہے۔امریکی کالج نے اپنی پوسٹ میں دادا اور پوتی کی تصاویر بھی شیئر کی ہے۔