لندن:برطانوی کاؤنٹی ویلز میں ایک بار پھر سے کورونا وائرس سے متعلقہ پابندیاں عائد کردی گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرسٹ منسٹر مارک ڈریکفورڈ نے کاؤنٹی ویلز میں کورونا پابندیوں کے حوالے سے اعلان کیا ہے۔
مارک ڈریکفورڈ نے کہا کہ ویلز میں 26 دسمبر سے عوامی مقامات پر 2 میٹر کی سماجی دوری کی پابندی کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ویلز میں 6 سے زائد افراد پب، سینما اور ریسٹورنٹ میں اکٹھے نہیں جاسکیں گے۔
فرسٹ منسٹر نے مزید کہا کہ ویلز میں لائسنس والے ریسٹورنٹس صرف ٹیبل سروس دے سکیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ آؤٹ ڈور ایونٹس میں 50 اور انڈور میں 30 افراد شرکت کرسکیں گے۔