برطانیہ میں مسلسل دوسرے روز کورونا کے ایک لاکھ سے زائد کیسزسامنے آ گئے

0 150

لندن:برطانیہ میں مسلسل دوسرے دن کورونا کے ایک لاکھ سے زائد کیسز سامنے آگئے، 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک لاکھ 19 ہزار 789 افراد متاثر ہوئے جبکہ 147 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا پورٹ کے مطابق 31.6 ملین افراد کو کورونا ویکسین کا بوسٹر ڈوز لگادیا گیا جبکہ 6.2 ملین افراد کو بوسٹر ڈوز گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران لگائی گئی۔دوسری جانب یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے اومی کرون سے متعلق ابتدائی نتائج کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔

تجزیاتی رپورٹ کے مطابق ویکسین اومی کرون کے خلاف بھی کارآمد ہے، بوسٹر لگنے کے 10 ہفتوں بعد اس کے اثرات ختم ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف ممالک میں اومی کرون سے متعلق اسٹڈی رپورٹس اس کی شدت میں کمی کا اشارہ کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اومی کرون سے متاثرہ افراد کے ایمرجنسی میں جانے کا امکان 31 سے 45 فیصد کم ہے، 50 سے 70 فیصد کم افراد کو اسپتال داخل ہوکر علاج کی ضرورت پڑتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.