علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ

0 172

لوٹن:جماعت اہلسنت برطانیہ و یورپ کے سیکرٹری جنرل اور جامعہ اسلامیہ غوثیہ ٹرسٹ لوٹن کے مہتمم اعلیٰ علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی دس دن کے لئے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے جمعہ کی شام سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔

قبل ازیں جمعہ کے خطبے کے دوران انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناج کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم مسلمانوں کے عظیم قائد تھے جن کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان معرضِ وجود میں آیا آج پاکستان دنیا بھر کے مسلمانوں کی پناہ گاہ ہے۔

57 اسلامی ممالک میں پاکستان واحد ملک ہے جہاں اسلام کی سربلندی کے لئے اور ناموسِ رسالت کے لئے مسلمان یکجا ہیں دنیا میں جہاں بھی مسلمانوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوتی ہے پاکستانی مسلمان آٹھ کھڑے ہوتے ہیں پاکستان کی قدر کرنی ہوگی آج بدبخت نریندرمودی کے دور میں ہندو کنونشن منعقد ہورہے ہیں اور مسلمانوں کو مارنے کی باتیں ہورہی ہیں۔

الحمدللہ قائداعظم اور برصغیر کے مسلمانوں کی قربانیوں کی وجہ سے پاکستانی مسلمان آزاد ہیں آج قائداعظم کے پاکستان کے پاکستان کی حفاظت کرنی ہوگی اپنی اور غیروں کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا بیرون ممالک میں آباد پاکستانی اس ملک کے وسیع تر مفادات کی حفاظت کا ذمہ دار ہیں انہوں نے عیسائی برادری کو کرسمس کے تہوار پر مبارکباد دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.