لوٹن: چیف پولیس کانسٹیبل بیڈفورڈشائر کیری فورستھ نے ادارہ صفت السلام لوٹن کا گزشتہ جمعہ کے روز مسجد انتظامیہ کی دعوت پر دورہ کیا ۔
مسجد کمیٹی کے اراکین اور مسلمان کمیونٹی سے ملاقات کے دوران مسلمان کمیونٹی کے نمائندوں نے پولیس کی مجموعی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے چیف پولیس کانسٹیبل سے مطالبہ کیا ہے کہ پولس کے اندر جو ایشن اور بلیک کمیونٹی کے حوالے سے جو عام تاثر پایا جاتا ہے کہ پولیس میں نسلی امتیاز اور تعصب پایا جاتا ہے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور اس کی بہتری کے لئے تجاویز بھی دیں۔
بیڈفورڈ شائر میں 2015 سے اب تک ایشین کمیونٹی کے درجنوں نوجوانوں نے پولیس فورس کو جوائن کیا تاہم ان میں سے بعض نے پولیس فورس چھوڑ دی خیال کیا جاتا ہے کہ انہیں مبینہ طور پر متعصبانہ روّیہ کا سامنا رہا ہے، اس بارے میں بھی چھان بین ہونی چاہیئے۔
اس موقع پر کمیونٹی نے سٹاپ اینڈ سکروٹنی کے حوالے سے بھی اپنے تحفظات سے پولیس کانسٹیبل کو اگاہ کیا اور لوٹن اور گردانوح میں بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائمز پر تشیویش کا اظہار کیا ہے۔ تاہم مسجد کمیٹی کی انتظامیہ نے پولیس کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔