اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے رسول اللّٰہ ﷺ کی شان میں گستاخی کی مذمت سے متعلق روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔
I welcome President Putin's statement which reaffirms my message that insulting our Holy Prophet PBUH is not " freedom of expression". We Muslims, esp Muslim leaders, must spread this message to leaders of the non-Muslim world to counter Islamophobia. https://t.co/JUKKvRYBSx
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 24, 2021
اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رسول اللّٰہﷺ کی شان میں گستاخی آزادی اظہار نہیں، روسی صدر کا یہ بیان میرے موقف کی تائید ہے۔
عمران خان نے کہا کہ میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مسلم ممالک کے رہنماؤں پر لازم ہے کہ وہ غیر مسلم رہنماؤں تک یہ پیغام پہنچائیں، تاکہ اسلام کے خلاف منافرت پر قابو پایا جاسکے۔