سیاہ فام شہری ڈانٹے رائیٹ کی ہلاکت ،سابق خاتون پولیس افسر مجرم قرار

0 127

واشنگٹن:امریکی عدالت نے سیاہ فام شہری ڈانٹے رائیٹ کی ہلاکت پر منیسوٹا کی سابق خاتون پولیس افسر کو قتل کا مجرم قرار دے دیا۔

سیاہ فام شہری ڈانٹے رائیٹ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے معاملے پر عدالت نےسابق خاتون پولیس افسر کم پوٹر کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔میڈیا کے مطابق سابق خاتون پولیس افسر کم پوٹر پر فرسٹ اور سیکنڈ ڈگری قتل کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

فرسٹ ڈگری قتل کاالزام ثابت ہونے پر 15 سال قید اور 30 ہزار ڈالر جرمانہ ہوسکتا ہے،جبکہ سیکنڈ ڈگری قتل کا الزام ثابت ہونے پر خاتون کو 10 سال قید اور 20 ہزار ڈالر جرمانہ ہوسکتا ہے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے مقدمے کا حتمی فیصلہ آئندہ سال فروری میں سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ منیسوٹا میں اپریل میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کےبعد بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.