مسلم لیگ (ق) برطانیہ کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائداعظم محمد جناح کے 145ویں یوم ولادت پر تقریب کا اہتمام

0 219

لوٹن:پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے زیر اہتمام محمد علی جناح کے 145ویں یوم ولادت پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) برطانیہ کے رہنما وچیئرمین اوورسیز پاکستان کشمیر ویلفیئر کونسل راجہ شکیل حیدر نے قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم برصغیر کے مسلمانوں کے عظیم محسن ہیں، قائداعظم نے مسلمانوں کو الگ وطن کے حصول کے لئے آزادی کی تڑپ پیدا کی، زندہ قومیں اپنے رہبروں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، قائد اعظم کے فرمودات اور نظریات ہی ملکی استحکام کی ضمانت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) قائداعظم محمد علی جناح کے فلسفے کے عین مطابق جمہوریت کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ تقریب میں پارٹی کے دیگر رہنمائوں اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی اور بابائے قوم کی خدمات پر روشنی تفصیلی طور پر ڈالی گئی اور سب نے مل کر قائد کی سالگرہ کاکیک کاٹا ۔

تقریب کے اختتام پر پارٹی قائد چوہدری شجاعت حسین کی صحت وتندرستی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی مسجد کمیٹی کے صدر جامع مسجد ولوہٹپن ملک قاسم ، گرین لاء سولیسٹر کے چوہدری سرفراز ایڈووکیٹ ، راجہ اکمل ایاز اور راجہ امجد ایاز چوہدری شوکت ارشد کیانی ، وحید کیآنی راجہ فیاض نے بھی خطاب کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.