لندن:ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن ایک مقامی ریسٹورنٹ میں پاکستان کیمونٹی فورم کے چیئرمین راجہ غفور افضل کے زیر صدارت قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پاکستانی سفارتخانے کی فرسٹ سیکرٹری ڈاکٹر شمیلہ عثمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی قائداعظم کی ولولہ قیادت کی وجہ سے برصغیر میں مسلمانوں کو پاکستان جیسے آزاد ملک کی نعمت عطا ہوئی قائداعظم پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی جمہوری ملک بنانا چاہتے تھے۔

آج ہمیں بحیثیت قوم یہ تجدید عہد کرنا چاہئے کہ پاکستان کے استحکام کے لئے مل جل کر کام کریں گے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی اپنے ملک کے سفیر ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل اکا ئونٹ اوور سیز پاکستانیوں کو کھولنا چا ہئے ،پروگرام میں بڑی تعداد میں ڈنمارک سویڈن کی پاکستان سوسائٹیوں کے سرکردہ افراد ،لوکل کونسلرز اور ڈینش پارلیمنٹ کے ممبران نے شرکت کی اور اس موقع پر یہ اعادہ کیا گیا کہ ہم پاکستان کے وسیع تر مفادات کا ہر پلیٹ فارم پر دفاع کریں۔
اس موقع پر صحافی نواز مرزا نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ دو قومی نظریہ قائداعظم کے ویژن کے عین مطابق تھا جس طرح 1947 کو ہم ایک قوم بنے تھے آج پھر دوبارہ ہم ایک قوم بن کر قائد کے پاکستان کو مضبوط بنا سکتے پاکستان کمیونٹی فورم کے چیئرمین راجہ غفور افضل نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔