انگلینڈ میں قومی لاک ڈائون کے بعد زیادہ تر علاقوں میں ٹائر سسٹم پابندیوں کا اطلاق ہوگا

0 175

لندن (ایڈیٹر پوسٹ) انگلینڈ میں اگلے بدھ کے روز جب قومی لاک ڈاؤن ختم ہوجائے گا تو زیادہ تر علاقوں میں کورونا وائرس کی پابندیوں کو دو سخت ترین درجوں میں رکھا جائے گا۔ تاہم اس حوالے سے توقع کی جا رہی ہے کہ سکریٹری صحت میٹ ہانکوک آج ہائوس آف کامنز میں درجوں کی مکمل فہرست پیش کریں گے ۔ بی بی سی کی سیاسی ایڈیٹر لورا کوئنس برگ نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ صرف ’’مٹھی بھر‘‘ علاقوں میں پابندی کی سب سے کم سطح  (ٹیئر ون) ہوگی۔مذید کہا کہ لندن سمیت بیشتر علاقوں میں درجہ دوم  کی پابندیاں ’’نمایاں تعداد‘‘ کے ساتھ  ہوں گے جبکہ ٹیئر تھری میں اعلیٰ درجے کی سطح پر پابندیاں ہوں گی۔تاہم انہوں نے مذید واضح کیا کہ ٹائر سسٹم کے مابین فرق کی بنیادی وجہ گھروں کے اندر اور باہر مل جول کی پابندیاں شامل ہوں گئ – مثال کے طور پرنئے درجوں میں جس میں ٹیئر ون اور دوم میں چھ کا قاعدہ گھر کے اندر اور باہرلاگو ہوگا اور ٹیئر تھری میں اس پر مکمل پابندی ہو گئ ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.