لوٹن:کوٹلی آزاد کشمیر کے قریشی خاندان کے چشم وچراغ پروفیسر شکیل احمد قریشی کو ملکہ برطانیہ کی طرف سے نئے سال میں میڈیکل میں اعلیٰ کارکردگی اور رفاہی کاموں کی وجہ سے اعلیٰ سول اعزاز سے نوازہ گیا ہے، اب وہ سر شکیل احمد قریشی کے نام سے پکارے جائینگے۔
یاد رہے انہیں پاکستان میں میڈیکل میں اعلیٰ کارکردگی سر انجام دینے پر حکومت پاکستان نے اعلیٰ سول تمغہ ستارہ امتیاز سے نوازہ گیا تھا۔
پروفیسر شکیل قریشی برطانوی جج شمیم قریشی کے بڑے بھائی اور سابق مئیر لوٹن محمد ریاض بٹ کے خالہ زاد بھائی ہیں، پروفیسر شکیل احمد قریشی کو اعزازات سے نوازے جانے کے بعد مبارکبادوں کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔
مبارک باد دینے والوں میں امام قاضی عبدالعزیز چشتی ،ڈپٹی لیڈر بارو کونسل لوٹن کونسلر اسلم خان ، سابق مئیر راجہ سلیم ، سابق مئیر سینٹ البنس اقبال ضیا ، سابق مئیر پیٹر برا راجہ اختر حسین ، سابق مئیر ہائی ویکمب محبوب حسین بھٹی ، حاجی محمد منیر ، سابق مئیر کونسلر سردار آصف ، کونسلر آصف مسعود ، کونسلر بشیر سہیل وٹفورڈ ، کونسلر عمران حمید ، محمد بشیر رٹوی ، فیاض قریشی، اسرار احمد بٹ ،احتشام قریشی ،شبیر ملک ، پروفیسر ممتاز بٹ، شوکت بٹ ، فاروق رولوی، فیاض بٹ اور دیگر شامل ہیں۔