اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے ملزم عبدالقادر احسان کی پاکستان سے برطانیہ حوالگی کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزارتِ داخلہ کی جانب سے ملزم کی برطانیہ حوالگی کی سمری پیش کی گئی۔
علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی 2 سال کے لیے تقرری کی منظوری دے دی۔
پاکستان ادارہ شماریات میں 3 ممبران کی تقرری کی بھی منظوری دے دی گئی جبکہ رواں مالی سال کے گزشتہ چھ ماہ میں اضافی اخراجات کی اسٹیٹمنٹ جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔