سوئیڈن کے بادشاہ کارل گستاف اور ملکہ سلویا بھی کورونا وائرس میں مبتلا

0 96

سوئیڈن: سوئیڈن کے بادشاہ کارل گستاف اور ملکہ سلویا کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہی محل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سوئیڈن اور ملکہ میں کورونا وائرس کی معمولی علامات ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ شاہ سوئیڈن اور ملکہ کورونا ویکسین کی تین خوراکیں لگوا چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکا میں ایک روز میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کیسز کی تعداد کا ریکارڈ بن گیا۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق پیر کو امریکا میں 10 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ پیر کو امریکا میں کورونا سے 1688 اموات ہوئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.