برطانیہ میں خاندانی نظام کو مذید بہتر بنانے کیلئے دینی تعلیم سے رہنمائی حاصل کی جائے: مفتی محمد رمضان سیالوی
لوٹن:برطانیہ میں بسنے والے مسلمان اسلام کے فطری پروگرام کو بہتر طریقے سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ نوجوان کو چاہیے سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ کریں اور اپنی زندگیوں کو اسوہ حسنہ کے مطابق بسر کریں، دنیا اور آخرت کی بھلائی اس راہ پر چلنے میں ہے۔
ان خیالات کا اظہار جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ مفتی محمد رمضان سیالوی خطیب اعظم مرکزی جامع مسجد دربار شریف حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں خاندانی نظام کو مذید بہتر بنانے کیلئے دینی تعلیم سے رہنمائی حاصل کی جائے، مفتی محمد رمضان سیالوی نے مہتمم جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی جو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے حرمین شریفین میں تھے ان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کا سایہ تا دیر ہم پر قائم رکھے، اجتماع سے مولانا قاضی عبدالرشید چشتی نے بھی خطاب کیا۔
قاری محمد کامران اور مولانا قاری اجمل قادری نے درود سلام کے ہدیے پیش کیے ۔شرکاء میں ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل راجہ محمد اسلم خان، سابق میئر لوٹن ریاض بٹ، سید عبدالرشید شاہ، قاضی ضیاء المصطفیٰ، محمد اکرم باہو، حاجی خورشید بٹ، ممتاز بٹ، امتیاز چوہدری، اسرار بٹ، محمد فیاض قریشی، راجہ سخاوت علی، زاہد چوہدری، طارق چوہدری، رشید میر، چوہدری غفور، صغیر احمد، اشتیاق چوہدری، نعیم راجہ، ارشد محمود، ممتاز کیانی، حاجی منشی خان، سلیم چوہدری، فضل کریم بٹ، راجہ مظفر اقبال، راجہ رشید خان ، راجہ اسحاق ، سبحانی راجہ اور کثیر تعداد میں کمیونٹی شریک تھی۔