کشمیر اور کشمیری ہمارے دلوں کے بہت قریب ہیں؛ فواد چودھری

0 175

برلن:پانچ جنوری کے حوالے سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پاکستانی سفارت خانہ برلن میں یوم جموں و کشمیر حق خود ارادیت کے حوالے سے ایک ویبینار کا انعقادکیا گیا۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقد ہونے والے اس ویبینار میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کو شرکت کی دعوت دی گئ تھی۔وینینار کی میزبانی جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ آج اس قرارداد کے پاس ہونے کے 73 سال گزر جانے کے باوجود بھی کشمیر کے لوگ بے حد مشکلات کا سامنا کررہے ہیں اور خاص کر مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمان ظلم کے نشانے پر ہیں۔ ویبینار میں شریک پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کشمیر اور کشمیری ہمارے دلوں کے بہت قریب ہیں۔

جموں و کشمیر صرف ایک زمینی تنازعہ نہیں بلکہ ریاست کے لوگوں کی زندگیوں کا مسئلہ ھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی حکومت کی آر ایس ایس سے مرعوب سوچ کی وجہ سے یہ ظلم و بربر یت مقبوضہ وادی کی حدود سے نکل کر پورے بھارت کی اقلییتوں تک پھیل چکا ھے۔

اور ہندوستانی حکومت کی یہی سوچ وزیراعظم عمران خان کے علاقا ئی ترقی اور روابط کے فروغ کی آرزو اور کاوشوں کے درمیان رکاوٹ بنی ہوئی ہے ،پاکستان کشميریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق خود ارادیت ملنے تک بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

ویبینار میں دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ اقوام عالم بھارت کو اپنے ظلم و بربریت سے روکنے اور کشمیریوں کو انکی مرضی کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے کیونکہ یہی ایک واحد ادارہ ہے جو اس مسلہ کا پر امن حل نکال سکتا ہے۔کچھ شرکاء کا کہنا تھا کہ ابھی بھی ہمیں اس موضوع پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم دنیا کو وہاں کی اصل صورتحال سے آگاہ کرسکیں۔

ویبینار میں وزیر اطلاعات فواد چودھری کے علاوہ مشال ملک،شمیم شال،لارڈ واجد خان، مہوش افتخار نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.