مئیر آف لوٹن کونسلر ملک محمود حسین کی دعوت پر سنیئر صحافی طاہر مغل کا دورہ ٹا ئون ہال

0 157

لوٹن :اسلام آباد کے سنیئر صحافی طاہر مغل جو ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں مئیر آف لوٹن کونسلر ملک محمود حسین کی دعوت پر انہوں نے ٹا ئو ن ہال کا مطالعاتی دورہ کیا۔

مئیر پالر میں مہمانوں کے لئے رکھی گئی کتاب پر دستخط کئے مئیر کونسلر محمود حسین نے انہیں انکی صحافتی خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ شیلڈ سے بھی نوازا جبکہ کونسلر طاہر ملک فیاض قریشی ،صدیق مغل، ملک غلام جیلانی اور شیراز خان کے ہمراہ ٹا ئون ہال کے مختلف حصوں کا انہوں نے وزٹ کیا ،طاہر مغل نے مئیر آف لوٹن کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر نہا یت مسرت ہوئی ہے کہ برطانیہ میں سیاست، کاروبار، روزگار اور حتٰی کہ تمام شعبہ ہائے زندگی میں ترقی کے یکساں طور پر مواقع موجود ہیں۔

جس سے ہماری پاکستانی تارکین وطن کمیونٹی نے بھی بھرپور فائدہ اٹھایا ہے اسی لئے آج پاکستان کی نمائندگی برطانوی پارلیمنٹ، ہا ئوس آف لارڈز اور کونسلوں کی حدتک موجود ہے، برطانیہ یورپ میں آباد پاکستانی ہمارے ملک پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں اہل پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مئیر ملک محمود حسین نے برطانوی معاشرے میں پائی جانے والی انسانی قدروں کی تعریف کی اور مقامی حکومتوں کی مضبوطی کو برطانوی جمہوریت کا حسن قرار دیا جس سے عوام کو مقامی سطح سے لے کر پارلیمنٹ تک حق حکمرانی حاصل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.