نیپ برطانیہ 11 فروری کوبرمنگھم بھارتی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گا

0 243

شہید کشمیر مقبول بٹ کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

ملٹن کینز:شہید کشمیر مقبول بٹ کا یوم شہادت نہ صرف آزاد کشمیر یا مقبوضہ کشمیر میں بلکہ پوری دنیا میں جہاں بھی کشمیری ڈائسپورہ رہائش پذیر ہے ، وہاں یہ عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔ برطانیہ میں اس سلسلہ میں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کی جانب سے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نیپ کے صدر امجد اشرف اور سیکریٹری ساجد شاہین نے برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کو اس موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی قابض فوج کی جانب سے مسلسل ظلم ڈھائے جا رہے ہیں۔ لیکن عالمی اقوام اس پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اقوام عالم کی یہ خاموشی انتہائی تشویشناک ہے ۔

کشمیریوں کو چاہئے کہ بڑی تعداد میں اس احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کر کے بھارت کا مکروہ چہرہ اور کشمیر میں مظالم دنیا کے سامنے بے نقاب کریں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ مقبول بٹ شہید کا جسد خاکی آج بھی دہلی کی تہاڑ جیل میں مقید ہے، شہادت کے تین دہائیاں گزر جانے کے بعد بھی بھارتی حکومت مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ کشمیری قوم کا مطالبہ ہے کہ شہید کشمیر کے جسد خاکی کو کشمیری قوم کے حوالے کیا جائے۔

نیپ رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ مقبول بٹ شہید نے جو فلسفہ آزادی پیش کیا اس پر چلتے ہوئے ہی کشمیری قوم حقیقی آزادی کی منزل تک پہنچ سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.