وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایئر ہیڈکوارٹر میں ایئرچیف مارشل ظہیر بابر سے ملاقات

0 382

راولپنڈی:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو ایئر ہیڈکوارٹرز میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ملاقات کی۔

اس موقع پر خطے کی سیکیورٹی اور جیو پولیٹکل صورتحال سمیت وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ چین پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران چیف آف ایئر اسٹاف نے وزیر خارجہ کو پاک فضائیہ کے ماڈرنائزیشن پروگرام سے بھی آگاہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.