لندن:برطانوی شہزادہ اینڈریو کے جنسی زیاتی کے کیس میں جیوری ٹرائل کا مطالبہ کرنے پر ورجینیا رابرٹس کاردِ عمل بھی سامنے آگیا ہے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس، جس نے شہزادہ اینڈریو پر جنسی زیادتی کے الزامات لگائے ہیں، کیس میں شہزادہ اینڈریو کے جیوری ٹرائل کے مطالبے پر شدید برہمی اظہار کیا ہے۔خاتون کا اپنے ردِ عمل میں کہنا ہے کہ’شہزادہ اینڈریو مسلسل اپنے خلاف الزامات کی تردید کرنے کے لیے کوئی ٹھوس وضاحت دینے کے بجائے زیادتی کا شکار ہونے والے پر ہی الزام لگارہے ہیں‘۔
خاتون نے مزید کہا کہ’ وہ شہزادہ اینڈریو کا اُن کے الزامات کی تردید اور زیادتی کا شکار ہونے والی ورجینیا رابرٹس پر لگائے گئے الزامات کے ساتھ سامنا کرنے کے لیے منتظر ہیں‘۔
واضح رہے کہ شہزادہ اینڈریو نے امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس کی جانب سے لگائے گئے جنسی زیادتی کے الزامات کی باضابطہ طور پر تردید کردی ہے۔
شہزادہ انڈریو نے جنسی زیادتی کےالزامات کی تردید کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ’وہ اس کیس میں ورجینیا رابرٹس کی شکایت پر کارروائی کے تمام اسباب پر جیوری کے ذریعے ٹرائل کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں‘۔
یاد رہے کہ ورجینیا رابرٹس نے الزام لگایا کہ شہزادہ اینڈریو نے 2001 میں تین جگہوں، لندن، نیویارک، اور یو ایس ورجن آئلز میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔