برطانیہ میں ڈرائیور نے ٹرین کو حادثے سے بال بال بچالیا

0 347

لندن: برطانیہ میں ایک ٹرین ڈرائیور نے ٹرین کو حادثے سے بال بال بچا کر سینکڑوں مسافروں کی زندگیاں بچا لیں۔

میڈیا کے مطابق یہ ٹرین نوروچ سے لوویسٹوف جا رہی تھی کہ راستے میں سیلاب کی وجہ سے ٹریک شدید متاثر ہو چکا تھا، اور ایک جگہ سے ٹریک سے پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے پتھر ہٹ چکے تھے۔

ڈرائیور نے کچھ فاصلے سے خطرے کو بھانپ لیا اور سخت بریک لگا کر ٹرین کو شکستہ ٹریک والی جگہ پر پہنچنے سے پہلے ہی روکنے میں کامیاب ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق سخت بریک کے باوجود ٹرین کے رکتے رکتے انجن ٹریک کے اس حصے پرپہنچ گیا جہاں ٹریک کے نیچے سے پتھر ہٹ چکے تھے اور ٹریک ٹوٹ چکا تھا۔ انجن اس جگہ پر پہنچ کر پٹڑی سے اتر گیا تاہم ڈرائیور کی حاضر دماغی نے باقی ٹرین کو بچا لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.