لندن : ایک ویب سائٹ کے مطابق مارچ گھروں کی فروخت کا سب سے مضبوط ترین مہینہ ہے۔ پراپرٹی کی ویب سائٹ کے تجزیئے کے مطابق مارچ کا مہینہ گھر بیچنے کے لئے پورے سال کا سب سے مضبوط مہینہ ہے۔ ’’رائٹ موو‘‘ نے کہا کہ مارچ میں عام طور پر فی پراپرٹی فروخت کے لئے خریدار وں کی سب سے زیادہ تعداد مالکان سے رابطےکرتی ہے، دوسرے الفاظ میں گھروں کی فراخت کے لئے مقابلہ مضبوط ہوتا ہے۔ رائٹ موو نے گزشتہ پانچ برسوں میں گھر میں منتقل ہونے والے اعدادوشمار کا تجزیہ کیا تھا، جس میں 2020 کو چھوڑ کر کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ہاؤسنگ مارکیٹ میں ہونے والی رکاوٹ کا حساب لگایا گیا ہے۔
فی الحال گھروں کو اوسطاً 39 دنوں میں خریدار مل رہے ہیں جبکہ پچھلے پانچ برسوں میں اوسطاً 59 دنوں میں خریدار مل رہے تھے۔ رائٹ موو نے کہا کہ مارچ ایک ایسا مہینہ بھی ہوتا ہے جب زیادہ فروخت کنندگان اپنے گھر مارکیٹ میں لاتے ہیں جبکہ خریداروں کی اعلیٰ سطح کی مانگ اسے گھر بیچنے کا سب سے مضبوط مہینہ بناتی ہے۔ مکان فروخت کرنے والے ایسے افراد، جو اپنی جائیدادیں مارچ کے لئے وقت پر تیار نہیں کر پاتے وہ بھی ذہن میں رکھنا چاہئیں گے کہ رائٹ موو نے کہا کہ اپریل ہر دستیاب پراپرٹی کے خریداروں کے درمیان مسابقت کی بنیاد پرفروخت کے لئے اگلا مضبوط مہینہ ہے۔
اس کے بعد مئی روایتی طور پر درمیانہ جبکہ دسمبر سب سے کمزور مہینہ ہوتا ہے کیونکہ ممکنہ خریدار اکثر کرسمس اور سرگرمیوں کی وجہ سے مشغول ہوجاتے ہیں اور پھر اس کے بعد جائیدادوں کو تلاش کرنا شروع کرتے ہیں۔ رائٹ موو نے مزید کہا کہ مارکیٹ میں فروخت کے لئے آنے والی نئی فہرستوں کی تعداد پچھلے تین ہفتوں میں پچھلے سال کے اسی وقت کے مقابلے میں 11فیصد زیادہ ہے جبکہ خریداروں کی مانگ میں 32فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رائٹ موو کے پراپرٹی ڈیٹا ڈائریکٹر ٹم بینسٹر نے کہا ہے کہ اس سال فروخت پر غور کرنے والوں کے لئے مارچ تاریخی طور پر اوسطاً مارکیٹ میں آنے کا بہترین وقت ہے۔ ڈیٹا ہمیں دکھاتا ہے کہ مارچ میں مانگ کی سطح کا مطلب ہے کہ بیچنے والے متعدد ممکنہ خریداروں سے ملاقات کر سکتے ہیں جو مکانات تلاش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ موسم بہار یقینی طور پر ایک مصروف شکل اختیار کر رہا ہے، جس میں خریداروں کی مانگ، فروخت کے لئے مارکیٹ میں آنے والی نئی فہرستیں اور مستقبل کے فروخت کنندگان کی جانب سے اسٹیٹ ایجنٹس کو ویلیویشن کی درخواستیں گزشتہ سال کے مقابلے میں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔گھر والوں کے لئے ترجیحات کی فہرست میں باغات زیادہ ہونے کا امکان ہے کیونکہ اگلے گھر کا فیصلہ کرتے وقت بیرونی جگہ ایک مضبوط غور و فکر کا عنصر بنتی ہے۔