کیلے شیک پینے کی شوقین بیوی سے علیحدگی کیلئے شوہر نے مقدمہ دائر کردیا

0 306

قاہرہ:خاتون کو کیلے کا شیک پینے کی عادت نے شوہر کی نظروں میں بے وقعت اور بے گھر کردیا۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر میں شوہر نے عدالت میں اپنی بیوی سے علیحدگی کے لیے منفرد نوعیت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔شوہر نے موقف اختیار کیا کہ میری بیوی روزانہ کی بنیاد پر کیلے کا شیک پیتی ہے اور اسے یہ عادت پاگل پن کی حد تک ہے۔

خاتون کی اس عادت سے بیزار ہوکر شوہر نے اُسے گھر سے نکال دیا اور علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔شوہر کا کہنا ہے کہ وہ پاگل پن کی حد تک کیلے کے شیک کی دلدادہ اپنی بیوی کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتا ہے۔

اپنے موقف میں شوہر نے کہا کہ میں نے خاتون سے پسند کی شادی کی تھی، یہ میرے پڑوس میں ہی رہتی تھی اور بہت ہی خوبصورت تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ خاتون نے جب سے کیلے کا شیک پینا شروع کیا ہے، اس کا وزن بہت بڑھ گیا ہے، میں نے کئی بار اسے سمجھانے کی کوشش کی، لیکن اس نے میری بات نہ سنی۔

شوہر نے کہا کہ میری سمجھانے کی اس کوشش کو بیوی نے کنجوسی سے تعبیر کیا اور مجھے طعنے بھی دیے، جو میری برداشت سے باہر ہیں۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے لیے تاریخ دے دی ہے تاکہ فریقین کی بات کو سنا جاسکتے اور فیصلہ کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.