ہندوستان میں مسلمان خواتین کے حجاب کے حق میں قراردادیں

0 436

ہندوستان میں مسلم خواتین پر حجاب کی پا بند ی اور اس کے نتیجہ میں مسلمانوں کی آواز دبانے پر مسلم کمیونٹی نے فیصلہ کیا کہ گزشتہ روز جمعۃ المبارک کے موقع پر امام مساجد خطبہ کے دوران ہندوستان کے مسلمانوں پر مظالم اور ہندو غنڈو ں کی چیرہ دستیوں پر تقاریر کرینگے اسی سلسلہ میں جامعہ اسلامیہ غوثیہ ، جامع مسجد غوثیہ اور جامع الاکبریا مسجد ، مدینہ مسجد لوٹن میں امام قاضی عبدالعزیز چشتی ،امام اعجاز احمد ، امام حافظ ساجد محمود اور مولانا عبدالغفور اور دیگر مساجد میں حجاب پر پابندی کے خلاف قرار دادیں پاس کی گئیں ، علمائے کرام نے ہندوستان کے مظالم اور اسلام کے خلاف متعصب ہندوؤں کی شر انگیزی پر افسوس کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر نمازیوں میں راقم ، ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل کونسلر اسلم خان ، بیرسٹر اسرار ملک ، قاری محمد کامران ، فیاض قریشی ، راجہ سخاوت علی ،حاجی منشی خان ، شیراز خان ، حاجی قربان حسین ، پروفیسر ممتاز بٹ ، پروفیسر امتیاز چوہدری ، طارق چوہدری ، شبیر ملک ، احتشام قریشی ، اسرار راجہ ، سردار رفیق ، راجہ یعقوب خان ،شریف چوہدری ، اقدس مغل ، مقصود انور لطیف مغل اور دیگر سینکڑوں نمازی موجود تھے ، گزشتہ روز لوٹن کے معروف سماجی رہنماء دلاور حلیم کی والدہ ماجدہ مرحومہ کے انتقال اور نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کے جسد خاکی کی مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی تھی بعد ازاں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب مولانا قاضی عبدالعزیز چشتی کی سر برائی میں منعقد کی گئی تھی راقم ، ماسٹر محمد رفیق ، قاری محمد کامران ، چوہدری صابر حسین ، میاں سکندر حیات ، اعجاز چوہدری کے علاوہ لوٹن اور گرد نواح کے شہروں سے ان کے عزیزوں دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی تھی۔

سنٹرل جامع مسجد میں امام اعجاز احمد کی صدارت میں راجہ محمد ریاض مرحوم جن کا انتقال گزشتہ دنوں ہوا تھا کیلئے ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کا انعقاد انکے بیٹے ثاقب ریاض راجہ نے کیا تھا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ سلم پیش کی شرکاء میں سابق مئیر ریاض بٹ ، سابق کونسلر چوہدری محمد بشیر ، چئیر مین چوہدری محمد اقبال ، چوہدری شریف ، راجہ گلفراز ، راجہ طارق ، حافظ محمد فاضل ، راجہ سفیر اقبال ، راجہ عابد ، شبیر مغل ، یاسر مسعود، راجہ رازق، راجہ اعجاز ، شاہد راجہ ،سید مرید شاہ ، اختر راجہ ، راجہ غلام احمد ، اسلم کیانی ، عبدالکریم مغل اور دوسرے شریک تھے ۔

گزشتہ روز سینیٹر اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی کرونا کی وجہ سے موت ہوگئی تھی ان کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پیر اعجاز محی الدین قادری ، راجہ اعظم خان ایڈووکیٹ ، ملک غلام محی الدین ایڈووکیٹ ، ریاض کوہمروی ، مسعود رانا ایڈووکیٹ ،خورشید مغل اور شمشیر سبحا نی نے ان کے انتقال پر گہرے رنج اور غم کا ظہار کیا اور کیا مرحوم کا کوئی نعمالبدل نہیں وہ ایک محب الوطن رہنماء تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.