لوٹن:آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ نے برطانیہ میں تنظیم سازی کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں لوٹن میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مرکزی قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر روا یت کے مطابق سب سے پہلے لوٹن کے عہدیداران کا اعلان کیا گیا۔
اعلان کے مطابق پروفیسر امتیاز چوہدری مسلسل تیسری مرتبہ مسلم کانفرنس لوٹن کے صدر منتخب ہو گئے ، دیگر عہدیداران میں راجہ ضرار محمود سینئر نائب صدر، راجہ نثار ،راجہ اسلم کیانی اور چوہدری امتیاز رولوی نائب صدور ، راجہ ظہور شریف جنرل سیکریٹری ماجد بٹ انفارمیشن سیکریٹری راجہ ماجد مسعود سیکریٹری مالیات منتخب ہوئے۔
سابق مئیر و سابق جنرل سیکریٹری مسلم کانفرنس برطانیہ محمد ریاض بٹ کنوئینگ کمیٹی کے اراکین ملک شبیر حسین اور پروفیسر ممتاز بٹ نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا ۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ مسلم کانفرنس سواد اعظم کی جماعت اور ریاست کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس کا تحریک آزادی کشمیر کے لئے کلیدی کردار ہے ۔
مقررین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مسلم کانفرنس کے قائد سردار عتیق احمد خان ایک باصلاحیت اور وژن رکھنے والے سیاستدان ہیں اور مسلم کانفرنس کے کارکنان ان کی قیادت پر غیر متزلزل یقین رکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ قائد محترم تحریک آزادی کشمیر کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔