اسلام آباد:حکومت پاکستان نے 24 فروری سے بیرون ملک سے آنے والے افراد پر سے کورونا کے پی سی آر PCR ٹیسٹ کی پابندی ختم کردی ہےبشرطیکہ ان افراد نے مکمل طور پر مطلوبہ ویکسین لے رکھی ہو۔
ایسے افراد اور12سے18سال عمرکے بچے جنہوں نے ویکسین نہ لی ہونگی ان کو حسب سابق روانگی سے72گھنٹوں کے اندر اندر اپنا پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔
قبل ازیں ایسے افراد جنہوں نے مطلوبہ ویکسین لے رکھی ہوتی تھیں روانگی سے ایک دو دن اگر ان کا پی سی آر ٹیسٹ مثبت آجاتا تو وہ سفر نہ کر سکتے تھے اور یوں نہ صرف ان کا پورا پروگرام منسوخ ہو جاتا بلکہ ان کو نئے سرے سے سیٹ کی دوبارہ بکنگ کے لئے بھی اخراجات ادا کرنے پڑتے تھے۔
سکاٹ لینڈ کے پاکستانیوں نے حکومت پاکستان کے اس اقدام کا زبردست خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے پاکستان میں سیاحت اور ٹریول کی انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔