لندن:برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگی ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 397 افراد کی اموات واقع ہوئی ہیں جس کے بعد اس وباء سے مجموعی اموات 61 ہزار سے زائد ہو گئیں۔برطانیہ میں گزشتہ روز مزید 15 ہزار 539 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔برطانیہ کےاپوزیشن لیڈر اور لیبر پارٹی کے رہنما کیئر اسٹارمر خود کو قرنطینہ کر چکے ہیں، وہ کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آنے پر آئسولیشن میں گئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات 61 ہزار 14 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 17 لاکھ 5 ہزار 971 ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 68 لاکھ 57 ہزار 969 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 15 لاکھ 34 ہزار 570 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 90 لاکھ 79 ہزار 202 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 5 ہزار 972 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 62 لاکھ 44 ہزار 197 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔