بھارت میں کسانوں کا احتجاج میں شدت لانے اور ملک گیر ہڑتال کا اعلان

0 102

نئی دہلی: بھارت میں کسانوں نے احتجاج میں شدت لانے اور ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کسانوں کا احتجاج بارہویں روزبھی جاری ہے جب کہ زیادتیوں کےخلاف لندن میں بھی بھارتی ہائی کمیشن کے سامنےسکھوں نےشدیداحتجاج کیا۔

واضح رہے کہ اس سال ستمبر کے مہینے میں مودی سرکار نے زرعی اصلاحات کے نام پر ایک نیا قانون منظور کیا تھا جس کے تحت اہم زرعی اجناس کی کم سے کم قیمتوں کے تعین پر حکومت کا کنٹرول مکمل طور پر ختم کرتے ہوئے نجی سرمایہ کاروں کو آزادی دے دی گئی ہے کہ وہ کسانوں سے براہِ راست بھاؤ تاؤ کرکے اپنی من پسند قیمت پر زرعی اجناس خرید سکیں۔

اس بل کی منظوری کے خلاف بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری ہے اور حالیہ ”دہلی چلو“ مہم کے تحت لاکھوں کسان بھارتی دارالحکومت دہلی کا گھیرا تنگ کرچکے ہیں۔

دریں اثناء بی جے پی حکومت کے مختلف عہدیداروں نے بھی کسانوں سے مذاکرات کیے اور انہیں احتجاج ختم کرنے پر آمادہ کرنے کی پوری کوشش کی، حکومت اور کسان رہنماؤں کے مابین مذاکرات کے پانچ دور ناکام رہے ہیں اور مرکزی حکومت انہیں احتجاج ختم کرنے پر آمادہ کرنے میں کام یاب نہیں ہوسکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.