نیویارک:امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے بیس منٹ میں نتائج دینے والے کورونا ٹیسٹ کی منظوری دے دی۔
امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے 20 منٹ میں نتائج دینے والے کرونا ٹیسٹ کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد لیب سے ٹیسٹ کرانے کے بجائے گھر بیٹھے ٹیسٹ کیا جاسکے گا۔
مذکورہ ٹیسٹ کی منظوری کے بعد لوگ گھر بیٹھے ٹیسٹ کرکے اگلے بیس منٹ میں نتائج حاصل کرسکیں گے۔
خیال رہے کہ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو ہزار نو سو پچھتر افراد کورونا وائرس کے باعث جان سے چلے گئے جس کے بعد امریکا میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد تین لاکھ دس ہزار تک پہنچ گئی ہے