لندن:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانوی ہائی کمشنر نے افغان امن عمل میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
کرسچین ٹرنر نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔