کینٹھی جندروٹ منصوبے سے 5000 سے زائد مقامی لوگ مستفید ہوں گے،سردار شفیق

302

وٹفورڈ برطانیہ:ایل او سی فاؤنڈیشن کے چیئرمین و کونسلر سردار شفیق نے کینٹھی جندروٹ (ایل او سی نکیال) آزاد کشمیر میں پُل کے پروجیکٹ کے مکمل ہونے کے حوالے سے گفتگو کے دوران کہا کہ یہ پروجیکٹ کے ساتھ چار دیہاتوں ڈھیری، پوٹاچی، سلون اور گوہراہ کو ملا دے گا ۔

انہوں نے پل کے بارے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے 5000 سے زائد مقامی لوگ مستفید ہوں گے۔پچھلے 100 سالوں سے خاص طور پر مون سون کے موسم میں جب دریابارشوں میں بڑھتا ہے تو یہ کمیونٹی کئی دنوں بلکہ ہفتوں تک کاروبار زندگی سے منقطع ہو جاتی ہے۔ میری طرف سے کئی کوششوں کے باوجود کسی مقامی حکومت نے کبھی ان لوگوں کی مدد کرنے پر غور نہیں کیا۔انہوں نے کہ اس پروجیکٹ پر بیس لاکھ روپے سے زائد خرچ ہوئے جو علاقہ عوام کی سہولت اور خوشی کے سامنے کوئی معنی نہیں رکھتے۔

انہوں نے اس کار خیر میں عطیات دینے والی شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوست محمد خان اور برطانیہ کے ساجد بٹ، واٹفورڈ مسجد، دانش محمود ، لیاقت شان، کینتھی کے راجہ زاہد اور یوکے میں میرے خاندان کے لوگ جنہوں نے ذاتی طور پر اس معاملہ میں دلچسپی لی اور ہمارے گاؤں میں پل کے منصوبے میں عطیہ کیا جس کی اشد ضرورت بھی تھی کیونکہ ان سب کی مدد کے بغیر یہ کام ممکن نہیں تھااسی کی بابت پل کا کام مکمل ہوا میں ان سب حضرات کا بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

انہوں نے آخر میں اس عظیم کام کو سرانجام دینے والی ٹیم کینٹھی جندروٹ کی ٹیم کو بھی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور ان شکریہ بھی ادا کیا ۔

Comments are closed.