لوٹن میں چار جنوری کو پرائمری سکول کھولنے کا منصوبہ پیش

0 547

 لوٹن (ویب ڈیسک)لوٹن بارو کونسل نے بدھ  30 دسمبر کے کورونا جائزے کے بعد لیوٹن کو درجہ چہارم کی پابندیوں میں قائم رکھنے کے ساتھ پرائمری سکول کھولنے کے منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔

2021 میں بچوں کی سکول میں واپسی کے بارے میں فیصلے محکمہ تعلیم کے ذریعہ قومی سطح پر کیے گئے ہیں۔

 پیر 4 جنوری  کو لوٹن میں پرائمری سکول کے بچے نئی ٹرم کا آغاز کریں گے۔ اس حوالے سے تمام سکول والدین سے اپنے مخصوص منصوبوں کے سلسلے میں رابطے میں ہیں ۔

 جبکہ سیکنڈری سکول اور کالج  طلباء  کو ریموٹ تعلیم فراہم ہوگئی اور ان کے لئے  پیر 11 جنوری کو فیس  ٹو فیس تعیلم  کا سلسلہ دوبارہ بحال ہو گا اس حوالے سے اساتذہ  اور طلباء کی جانچ پڑتال کرنے کے لئے تیاری کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ 

Leave A Reply

Your email address will not be published.