کھوئیرٹہ (توقیر انور چوہدری )آزاد کشمیر حکومت ہوش کے ناخن لے آزادکشمیر کی ھائیر جوڈیشری میں میرٹ کے خلاف چیف جسٹس صاحبان کی تقرریاں اداروں سے بغاوت کا ایک کھلا اعلان جنگ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار اسمبلی حلقہ کھوئیرٹہ آل جموں و کشمیر اور سابق صدر ڈسٹرکٹ بار کوٹلی راجہ خورشید احمد خان نے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت ہوش کے ناخن لے آزادکشمیر کی ہائیر جوڈیشری میں میرٹ کے خلاف چیف جسٹس صاحبان کی تقرریاں میرٹ کی دعویدار حکومت کا آئین اور قانونی اداروں سے بغاوت کا ایک کھلا اعلان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئین، قانون اور میرٹ کا تقاضا ہے کہ ھر دو چیف جسٹس صاحبان عدالت العالیہ اور عدالت العظمی جناب اظہر سلیم بابر اور راجہ سعید اکرم کو چیف جسٹس سپریم کورٹ کنفرم کیا جائے اور اگر حکومت نے قانون کے مغائیر ذاتی پسند، ناپسند کی بنیاد پر کوئی اقدام اٹھایا تو نہ صرف آزادکشمیر کے وکلاء بلکہ پنجاب بار کونسل بھی ملک گیر احتجاج کے ساتھ کھڑی ھو گی عدلیہ میں آئین ،قانون اور میرٹ کی پامالی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گئی۔