آسٹریلوی ہائی کمشنر کی مچھ میں 11 کان کنوں کے قتل کی شدید مذمت

0 461

اسلام آباد:پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کی کوئلہ فیلڈ میں 11 کان کنوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے کہا کہ ’میں آج صبح بلوچستان کے علاقے مچھ کی کوئلہ فیلڈ میں 11 کان کنوں کے قتل کی مذمت کرتا ہوں۔‘

ڈاکٹر جیفری شا نے اپنے پیغام میں متاثرین کے لواحقین اور عزیز و اقارب سے گہری تعزیت بھی کی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کی کوئلہ فیلڈ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

نامعلوم دہشت گردوں نے کان کنوں کو پہاڑوں پر لے جا کر ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 11 کان کن جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.